ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس سی پیپر لیک معاملہ:سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو کیس ڈائری اور پروگریس رپورٹ پیش کرنے کی دی ہدایت 

ایس ایس سی پیپر لیک معاملہ:سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو کیس ڈائری اور پروگریس رپورٹ پیش کرنے کی دی ہدایت 

Tue, 09 Apr 2019 21:36:53    S.O. News Service

نئی دہلی ،09؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے منگل کو سی بی آئی کو 2017 کے میٹرک امتحان پیپر لیک کیس کی کیس ڈائری اور تحقیقات کی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ایس ایس سی پیپر لیک معاملے پر جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے کہا کہ اس معاملے پر11 اپریل کو سماعت کی جائے گی۔عدالت نے ایک اپریل کو ملازم منتخب کمیشن (ایس ایس سی) کی گزشتہ سال ہوئی ایس ایس سی میٹرک ؍گریجویشن سطح (SSC CGL) 2017 دوبارہ امتحان کے نتائج کا اعلان کرنے کی اجازت دے دی تھی۔کورٹ نے کہا تھا کہ تنظیم میں ہی کسی کے بدعنوان ہونے کی وجہ سے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو خمیازہ بھگتنا پڑا تھا۔ ایس ایس سی میٹرک ؍ گریجویشن سطح 2017 کے امتحان کے سوالنامے مبینہ طور پر لیک ہونے کی وجہ سے کئی دن تک روزگار کی امید لگائے نوجوانوں نے مخالفت کی تھی۔اسی مخالفت کے درمیان ملازم منتخب کمیشن نے سوال لیک ہونے کے الزامات کی جانچ مرکزی جانچ بیورو کو سونپ دی تھی۔عدالت عظمی نے گزشتہ سال 31 اگست کو اس امتحان کے نتائج کے اعلان پر روک لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ مکمل امتحان اور نظام ہی داغدار ہے۔اس امتحان میں لاکھوں طالب علم شامل ہوئے تھے۔عدالت عظمی نے ان طلباء کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے 2017 کے امتحان منسوخ کرنے اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی یا سی ب ی ایس ای کے ذریعے نئے سرے سے امتحان کرنے کی حمایت کی تھی۔تاہم مرکز نے کہا تھا کہ پورے پیپرکا دوبارہ امتحان کرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ لیک ’بالکل محدود‘تھا اور اس میں ملوث لوگوں کی شناخت ہو گئی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔


Share: